ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا ہرمز دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے تو اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے۔
کاظم غریب آبادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ثالثوں کو بتا دیا ہے کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے تو اسے اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی ہوگی، اگر امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر عمل درآمد کیا تو ایران بھی امریکی مفادات کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کرے گا۔
دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، جنگ بندی میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ نیوی گیشن بھی شامل ہے۔