• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور اومان کا ہرمز میں عارضی میری ٹائم کوریڈور پر اتفاق

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

ایران اور اومان نے آبنائے ہرمز میں عارضی میری ٹائم کوریڈور پر اتفاق کرلیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے تہران میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ آمدورفت بحال کرنے پر مشاورت کی گئی، مجوزہ فریم ورک میں آبنائے ہرمز میں مشترکہ عارضی نیوی گیشنل کوریڈور قائم کرنا شامل ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے مل کر بارودی سرنگیں صاف کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور اومانی مہمانوں سے ملاقات میں علاقائی حل پر زور دیا گیا۔ مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور پر بھی بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ان معاملات پر تکینکی سطح کے رابطے جاری رہیں گے تاکہ اس بات پر اتفاق کیا جاسکے کہ مستقل نیوی گیشن کوریڈر بنایا جائے اور مستقل میں آبنائے ہرمز کے انتظامی امور چلائے جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید