ایرانی فوج کے ایئر ڈیفنس فورس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس اور اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔
ایرانی کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو حالیہ جنگوں میں فضائی دفاع سے متعلق اچھے تجربات حاصل ہوئے ہیں، ان تجربات کی بنیاد پر اپنی صلاحیتوں میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا کہ یہ تجربات حکمت عملی، دفاعی نظاموں کی تیاری اور تعیناتی میں مفید ثابت ہوئے، ہم اس وقت 100 فیصد ایرانی صلاحیتوں پر انحصار کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے دفاعی نظاموں کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام تمام سرحدوں کی مکمل نگرانی کر رہا ہے، ہم ملک کی فضائی حدود کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔