• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں 32 فیصد کمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

دبئی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر رواں سال کی پہلی ششماہی میں مسافروں کی آمد میں تقریباً ایک تہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئرپورٹ کے منتظم کے مطابق 2026ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران 31.5 ملین مسافر دبئی ایئرپورٹ پہنچے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 46 ملین تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں فضائی سفر شدید متاثر ہوا ہے جبکہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے نتیجے میں دنیا بھر میں فضائی کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ایران نے خلیجی ممالک کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے جس کا مقصد عالمی معیشت میں مزید خلل ڈالنا اور امریکا کے اہم اتحادیوں پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ واشنگٹن سے جنگ ختم کرنے کے لیے بات کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید