پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زرعی شعبے کے فروغ سے متعلق اہم پیشرفت ہوگئی۔
دونوں ممالک کے درمیان زرعی اور غذائی تحفظ کی شراکت داری کے فروغ سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
پاکستان اور سعودی حکام نے اس حوالے سے مشترہ اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کی دعوت پر سعودی عرب کے وزیر ماحولیات عبدالرحمٰن الفضلی کی قیادت میں سعودی وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔
سعودی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور ممکنہ تعاون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دورے میں پاکستان سعودی عرب ایگریکلچر اینڈ فوڈ اسٹریٹجک پلان پر بریفنگ، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل، فوجی فاؤنڈیشن، پاکستان سعودی عرب ایگری بزنس فورم کے ساتھ ملاقاتیں اور نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ سینٹر کا دورہ بھی شامل تھا۔