• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اعلیٰ فوجی حکام نے ایران جنگ کو طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو خبردار کر دیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ---فائل فوٹو
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ---فائل فوٹو

امریکی فوج کے اعلیٰ حکام نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کو طول دینے سے امریکا کی دیگر خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ سے جاری جنگ کے باعث امریکی فوجی قیادت میں بڑھتے ہوئے دباؤ اور وسائل کی کمی پر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیاء، یورپ اور لاطینی امریکا میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے اعلیٰ کمانڈروں نے خطے میں فوجی تعیناتیوں کو مزید طویل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض امریکی فوجی دستوں کو ستمبر تک مشرقِ وسطیٰ میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ کچھ فورسز کی تعیناتی 2027ء تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

امریکی فوجی حکام نے بحری بیڑے کی محدود صلاحیت، فوجی ساز و سامان کی دیکھ بھال میں تاخیر، گولہ بارود کے ذخائر میں کمی اور تربیتی مواقع محدود ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں امریکی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈیرل کاؤڈل کو خبردار کیا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی واضح تاریخ نہ ہونے کے باعث امریکی بحریہ موجودہ سطح پر مزید معاونت جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں۔

فوجی حکام کے مطابق ایران جنگ کو طول دینے سے ان اہم دفاعی ترجیحات کے لیے مختص وسائل متاثر ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید