• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید اور سلیم صافی پہلی بار آج ”جرگہ“ میں آمنے سامنے ہونگے

کراچی (جنگ نیوز)سیاست اور صحافت کے دو بڑے نام پہلی بار ”جرگہ“ میں ہفتے کو آمنے سامنے نظر آئیں گے۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، سینئر تجزیہ کار سلیم صافی کے سامنے بیٹھ کر پاکستان کے موجودہ حالات، عوامی مسلم لیگ کی آئندہ حکمت عملی، عمران خان کے دھرنے، طاہرالقادری کی واپسی، ایم کیو ایم کی سیاست اور دیگر اہم موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اِس بات کی بھی توقع ہے کہ شیخ رشید اس بار شو میں کچھ نئی ، اہم اور چونکا دینے والی پیشگوئیاں بھی کریں گے۔ تلخ و شیریں گفتگو پر مشتمل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ خصوصی انٹرویو ناظرین ہفتے کی رات 10بجکر 05منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔
تازہ ترین