• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا نیتن یاہو کی اہلیہ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ کرنے کا اعلان

دائیں جانب اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر گولان، بائیں تصویر میں اسرائیلی وزیراعظم اپنی اہلیہ کے ہمراہ---فائل فوٹوز
دائیں جانب اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر گولان، بائیں تصویر میں اسرائیلی وزیراعظم اپنی اہلیہ کے ہمراہ---فائل فوٹوز

اسرائیلی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کے سربراہ یائر گولان نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارا نیتن یاہو کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یائر گولان نے اسرائیلی آرمی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا نیتن یاہو نے اکتوبر 2023ء کے حملوں سے متعلق مجھ پر یہ الزام عائد کیا کہ مجھے حملوں کے بارے میں پہلے سے علم تھا، جس پر میں قانونی کارروائی کروں گا۔

انہوں نے سارا نیتن یاہو کے بیان کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارا کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ یائر گولان نے بتایا کہ اکتوبر 2023ء میں حملوں کی صبح میں نووا میوزک فیسٹیول کے مقام پر پہنچا تھا جہاں میں نے متعدد افراد کو بچانے میں مدد کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید