• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کی ’بغیر حکمتِ عملی جنگ‘ کے سبب حکومت پر سخت تنقید

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

اسرائیل کے اپوزیشن رہنما یایئر لاپید نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور لبنان کے خلاف جاری جنگ اسرائیلی فوج پر حد سے زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے اور ملک کو ’سیکیورٹی تباہی‘ کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں یایئر لاپید نے کہا کہ فوج ’اپنی آخری حد سے بھی آگے‘ کام کر رہی ہے جبکہ حکومت واضح حکمتِ عملی، ضروری وسائل اور مناسب تعداد میں فوجیوں کے بغیر کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہی ہے۔ 

اِن کا کہنا ہے کہ موجودہ پالیسی اسرائیل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل فوجی سربراہ ایال زمیر نے بھی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں اسی نوعیت کے خدشات ظاہر کیے تھے جن کی تفصیلات بعد میں لیک ہو گئی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیاست میں ایک معتدل رہنما سمجھے جانے والے یایئر لاپید حکومت کی جنگی حکمتِ عملی پر تنقید کے باوجود غزہ، ایران اور لبنان میں فوجی کارروائیوں کے حامی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید