• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ کے قریب دو بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی بندرگاہ پر دو جہاز ٹکرا گئےواقعے کی وجوہات اور حقائق کا تعین کرنے کے لیے تفصیلی تحقیقات ،کراچی پورٹ کے داخلی راستے کے قریب، فیئر وے بوائے کے باہر، دو جہاز ایم وی نیوا (متحدہ عرب امارات پرچم بردار) اور ایم وی پاپو (لائبیریا پرچم بردار) جمعرات کو رات تقریباً آٹھ بجے آپس میں ٹکرا گئے خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے اپنے چار بڑے ٹگز ایم ٹی میٹھادر، ایم ٹی کھارادر، ایم ٹی لیاری اور ایم ٹی کیماڑی تعینات کیے، جنہوں نے متاثرہ جہاز ایم وی نیوا کو بحفاظت کراچی ہاربر منتقل کیا، جہاں اسے مرمت کے لیے لنگر انداز کر دیا گیا کے پی ٹی اعلامیے کے مطابق اس بروقت کارروائی سے جہاز رانی اور سمندری ماحول کو درپیش ممکنہ خطرات کو ٹال دیا گیاامدادی ۔

اہم خبریں سے مزید