• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو سفارتی محاذ سمیت ہر جگہ ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو سفارتی محاذ سمیت ہر جگہ ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کا فیصلہ واضح ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا، جو فریم ورک پہلے سے موجود ہے وہی چلتا رہے گا۔ معاہدے میں کومہ، فُل اسٹاپ کوئی بھی چیز تبدیل کرنی ہو تو دونوں فریق طے کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ 46 سال تک خوش اسلوبی کیساتھ برقرار رہا ہے، جب میں وزیر آبی وسائل تھا اُس وقت ہم نے سوا سو کے قریب دورے کیے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو سفارتی فرنٹ سمیت ہر جگہ ہزیمت اٹھانی پڑرہی ہے، ٹریٹی کے ممبر یقینی بناتے تھے کہ کسی فریق کی جانب سے خلاف ورزی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کی موجودگی میں وزیراعظم نے اپنی بات کا اعادہ کیا، ہم ایک عالمی فورم پر گئے اور اس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید