پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا سے لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کے اسٹاف کے ارکان بھی لندن پہنچے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری تقریباً 48 گھنٹے قبل آسٹریا سے لندن پہنچے تھے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری تقریباً 1 ہفتہ لندن میں قیام کریں گے۔
صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں قریبی دوستوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اور بلاول کی بعض برطانوی وزراء سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لندن میں اہم ملاقات کی تھی جس میں اہم ملکی معاملات زیرِ بحث آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ون آن ون بات چیت تقریباً 1 گھنٹے تک جاری رہی تھی جس میں محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام بھی پہنچایا تھا۔