• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج کلونی کی ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید، امریکی حکومت کو نااہل قرار دیدیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

معروف امریکی اداکار جارج کلونی نے ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امریکی حکومت کی اہلیت اور اخلاقی معیار پر سوال اٹھا دیے۔

وینس فلم فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جارج کلونی نے موجودہ امریکی سیاسی صورتِ حال کو کیکستو کریسی (Kakistocracy) قرار دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس اصطلاح سے مراد ایسی حکومت ہے جو کم ترین اہل یا نااہل افراد کے ہاتھ میں ہو۔

جارج کلونی نے ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیداروں کے طرزِ عمل پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ صورتِ حال افسوس ناک ہے، تاہم امریکا اس دور سے نکل جائے گا۔

اداکار نے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی جانب سے کینیڈا کے کیڈٹ پروگرام سے وابستہ خواتین کی ظاہری شکل کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آخر شائستگی اور اخلاقیات کہاں ہیں؟

کلونی نے ہیگستھ کی پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے رویے میں غیر ضروری سختی اور دوسروں کے ساتھ بدسلوکی کو تفریح کا ذریعہ بنانے کا رجحان نظر آتا ہے، جس پر مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ جارج کلونی ٹرمپ کے ناقدین میں شمار ہوتے ہیں، وہ رواں سال وینس فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ کے گولڈن لائن ایوارڈ سے بھی نوازے گئے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید