• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب فلموں سے بہتر ہے اداکاری چھوڑ دوں، تاپسی پنوں کا سخت موقف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران پروجیکٹس کے انتخاب کے حوالے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب فلمیں کرنے سے بہتر ہے کہ میں اداکاری چھوڑ دوں۔ 

اپنی نئی فلم ’گندھاری‘ کی تیاریوں میں مصروف اداکارہ تاپسی پنوں نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں فلموں کے انتخاب اور بالی ووڈ کے موجودہ رجحانات پر کھل کر بات کی۔

تاپسی نے واضح کیا کہ وہ صرف اس لیے کوئی فلم سائن نہیں کریں گی کہ انہیں پردے پر نظر آنا ہے یا پیسے کمانے ہیں، بلکہ اگر اسکرپٹ میں دم نہ ہو تو وہ فلم کرنے کے بجائے گھر بیٹھنے کو ترجیح دیں گی۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ آج کل بننے والی بعض فلمیں مواد کے لحاظ سے انتہائی ناقص ہیں اور وہ ایسی فلموں کا حصہ بن کر اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتیں۔

تاپسی اس وقت اپنی ایکشن تھرلر فلم ’گندھاری‘ پر کام کر رہی ہیں، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جو ان کے اداکاری کے معیار اور جذبے پر پورا اترتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید