• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ نے اسٹیٹس سنگل کیوں لکھا؟

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی سوشل میڈیا پوسٹ نے سوالات اٹھا دیے۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئیں۔

 انہوں نے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خود کو سنگل قرار دیا۔

گلوکارہ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں سنگل اور اوکے تھینکس بائے لکھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے اگست 2025ء میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا، زین احمد معروف فیشن برانڈ راستہ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹیو ہیں۔

 شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کر رہے تھے اور اپنے تعلق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی کھل کر اظہار کرتے رہے تھے۔

شادی کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید