• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی اور زین احمد کی شادی کی تصدیق کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے تصویر جاری کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں بتایا، ’گزشتہ رات میں نے اپنے سب سے اچھے دوست سے شادی کرلی۔ الحمدللّٰہ‘

آئمہ بیگ نے مزید لکھا کہ یہ اب بھی ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے لیکن یہ حقیقت میں ہوگیا ہے۔ 

انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ہم ایک نئے باب کا آغاز کررہے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں مداحوں کو انتظار کرنے کی بھی درخواست کی اور لکھا کہ ہماری سولو تصاویر جلد اپ لوڈ کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے 21 مارچ 2021 کو دھوم دھام سے اپنی منگنی کا آعلان کیا تھا تاہم ان کی منگنی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور ستمبر 2022 میں انہوں نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

بعدازاں زین احمد اور آئمہ بیگ 2024 میں پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید