گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنی تحریک کے زیر اہتما م ایمن آبادی گیٹ تا گی پی اوجی ٹی روڈ تک وفائے شہداء کشمیر مارچ کیا گیا۔اس موقع پر سنی تحریک کے ضلعی صدر قاری محمد بوٹا جٹ نے کہاکہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم نے تحریک آزادی ء کشمیر کو مزید تقویت دی ہے۔ وفائے شہداء کشمیر مارچ سے صاحبزادہ پیرمحمدداؤد رضوی،گوجرانوالہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد انشاء شاہد بٹ ،ڈاکٹر حبیب الرحمن،غلام دستگیر خان،ڈاکٹر عبد الرشید انصاری ،حافظ محمد طاہررضا قادری ،مولانا تنویر احمد فاروقی،،حافظ محمد امجد صادق،قاری غلام مصطفی رضوی،حافظ محمد نوید کمبوہ،محمد یعقوب،محمد آصف معصومی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔