بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر پٹرول آفیسر موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 21احمد پور شرقیہ راؤ عبد الوقار نے موضع امون رائیں پر منعقدہ روڈ سیفٹی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ لین اور لائن کا خیال رکھیں، اوور ٹیک کرتے ہوئے ہمیشہ دائیں جانب سے اوور ٹیک کریں اور اشاروں کا استعمال لازمی کریں اور مقررہ حد رفتار سے تجاوز نہ کریں ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130ڈائل کریں، بعد ازاں ڈرائیوروں اور مسافروں میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور وآگاہی پر مبنی پمفلٹس اور بروشرز بھی تقسیم کئے گئے، اس موقع پر شفیق احمد جوئیہ، راؤ حسنات، عامر شہزاد خان اور ڈرائیوروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔