کراچی کے علاقے اپر گزری میں خاتون پر تیزاب پھینکنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 روز قبل خاتون پر تیزاب پھینکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیم ملزم کو پنجاب سے کراچی منتقل کر رہی ہے۔