• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن اپر گزری میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 30 سال کی خاتون کو زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جائے وقوع اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید