کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی توحید رحمٰن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جہانگیر عرف جگا 2 مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم نے 2025ء میں ساتھیوں کے ہمراہ الیکٹرانک شاپ پر واردات کی تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملزمان نے 2025ء میں ڈیفنس فیز 6 خیابان شاہین میں بھی واردات کی تھی۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا۔