اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اے آئی سے متعلق مضبوط ضمانتیں بنائی جائیں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔
جنیوا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وولکر ترک کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت انسانیت کےلیے وجودی خطرہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق صنعتی ماہرین کے خدشات سے متفق ہوں۔ اے آئی سے متعلق انتہائی مضبوط، ناقابلِ سمجھوتہ ضمانتیں یقینی بنانی چاہیئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں چند افراد کے پاس مصنوعی ذہانت پر تقریباً لامحدود طاقت موجود ہے۔ اے آئی سے مستفید ممالک کو اے آئی کی متفقہ واضح حدود مقرر کرنے پر کام کرنا ہوگا۔