• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو جینسن ہوانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے چینی انٹیلی جنس سے رابطے کے شواہد مل گئے

سابق سربراہ جینسن ہوانگ اور ایلس ہوانگ — فائل فوٹو
سابق سربراہ جینسن ہوانگ اور ایلس ہوانگ — فائل فوٹو

امریکی انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر جینسن ہوانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے چینی انٹیلی جنس سے رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہے کہ جینسن ہوانگ سے قریبی تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی نگرانی کی تھی، جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ چین کے مرکزی انٹیلی جنس ادارے کے ایک اہلکار سے رابطے میں رہی تھیں۔

امریکی انٹیلی جنس کی تحقیقات سے واقف متعدد افراد کے حوالے سے امریکی اخبار نے بتایا کہ ایلس ہوانگ 2025ء کے موسمِ بہار سے 2026ء کے موسمِ خزاں تک چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی (Ministry of State Security) کے ایک اہلکار سے رابطے میں رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ وہی عرصہ تھا جب ان کے سابق اینویڈیا سربراہ کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کو ایسے شواہد بھی ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلس ہوانگ کے کاروباری ساتھی کانگ وے کے بھی چینی انٹیلی جنس سروس سے روابط تھے۔

یہ رابطے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایلس ہوانگ کی انتظامی عہدے پر کام کرنے والی کمپنی میگا اسپیڈ جدید اینویڈیا سیمی کنڈکٹرز خریدنے کی کوشش کر رہی تھی۔

مبینہ طور پر ان میں سے بعض چپس ایسے سپلائی نیٹ ورکس تک پہنچیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ چین کو ٹیکنالوجی کی ترسیل پر عائد امریکی برآمدی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ایلس ہوانگ اور ان کے ساتھی بیجنگ کے لیے امریکی سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کسی وسیع تر کارروائی میں ملوث تھے یا نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید