• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین اور روس کے ایک دوسرے پر ڈرون حملے، کیف میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

یوکرین اور روس کے درمیان ڈرون حملوں کا تبادلہ جاری ہے، یوکرین کے دارالحکومت کیف کے علاقے دیمیر پر روسی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

یوکرینی حکام کے مطابق امدادی کارکنوں نے ملبے سے 1 اور لاش نکال لی۔

 گزشتہ روز روسی ڈرون حملے میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کا 1 حصہ منہدم ہو گیا تھا۔

دوسری جانب روس کے صوبے پرم میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں 1 صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق گزشتہ رات یوکرین کے شہر ازمیل میں توانائی کی تنصیبات اور بندرگاہی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اوڈیسا کے قریب فوجی سامان لے جانے والے 1 بحری جہاز پر بھی حملہ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید