امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ پوسٹ کر ڈالیں۔
امریکی صدر نے لگاتار اے آئی فوٹوز اور ویڈیوز پوسٹ کیں، کسی میں خود کو گھوڑے پر سوار دکھایا۔
صدر ٹرمپ نے انہیں پوسٹوں میں کہیں نیو میکسیکو کو نیو امریکا کا نام دینے کی تجویز دی۔
انہوں نے کسی پوسٹ میں کہا کہ چاند ہمارا ہے، ایک اے آئی تصویر میں وہ روبوٹس کے ساتھ چلتے دکھائی دیے، خود کو عظیم صدر بھی قرار دے ڈالا۔
آبنائے ہرمز ہماری ہے، کے عنوان سے بھی ایک پوسٹ کی، ایران کو ناکام ریاست کہا۔
وائٹ ہاؤس نے بھی صدر ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو شیئر کردی، جس میں ٹرمپ سبز انگوٹھی اور سبز ٹائی لگائے نظر آرہے ہیں۔
ٹرمپ کی نان اسٹاپ، سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈیموکریٹک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیری نے تنقید کی اور کہا کہ ٹرمپ کو آن لائن نفسیاتی دورہ پڑا ہے۔