• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنوں کے دوران حکومت نے رابطہ کیا، ہم نے معذرت کی: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو

جماعتِ اسلامیِ کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دھرنوں کے دوران حکومت نے رابطہ کیا، ہم نے معذرت کی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز مانگیں، مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اس لیے تجاویز دے رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کا تعلق عالمی مارکیٹ سے نہیں یہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے، حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ماہرین نہیں جانتے کے قیمتوں کو کم کیسے کرنا ہے، سندھ اسمبلی نے لیوی ختم کرنے کے لیے قرارداد منظور کی ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن وہ اس مسئلے پر حکومت سے بات کرے، لیوی ختم کرنے کے لیے اگر پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنا پڑا تو کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید