• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین پوزیشن

کراچی( نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 3-0 سے تاریخی اور ذلت آمیز وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد مبصرین اور شائقین کی جانب سے قومی کرکٹ کو تاریخ کی بدترین نچلی سطح پر قرار دیا جا رہا ہے، برطانوی میڈیا اور ماہرین نے اس ٹیم کو گزشتہ 50 سال میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی بدترین پاکستانی ٹیم قرار دیا ہے،دورے کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم مکمل طور پر انتشار اور تباہی کا شکار نظر آئی،پاکستان کی بیٹنگ لائن اس قدر بے بس دکھائی دی کہ 6 میں سے 5 اننگز میں ٹیم 200 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکی،سیریز کے دوران کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے افراتفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔

ملک بھر سے سے مزید