کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں مزید7ہزار روپے فی تولہ کی بڑی کمی،چاندی کی قیمت بھی 221روپے فی تولہ کم ہو گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 70 ڈالر فی اونس کی کمی سے 4090 ڈالر سے کم ہو کر 4020 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 7000 روپے فی تولہ کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 6001 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے ہو گئی ہے، 23 اکتوبر کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 221 روپے فی تولہ کی کمی سے 5865 روپے فی تولہ پر آگئی۔