کراچی (نیوز ڈیسک) لیاری کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22گھنٹوں تک جا پہنچا،مکینوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کردی،علاقہ مکین دہری اذیت کا شکار، شدید گرمی میں پانی بھی خریدنے پر مجبور ، بیماریاں پھیلنے لگی ،آگرہ تاج کالونی ، بہار کالونی ، ہنگورہ آباد، کلری ، ہنگورہ آباد سمیت کئی علاقوں میں کم ازکم اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ساڑھے 12گھنٹے کردیا گیا جبکہ لیاری کے دیگر علاقوں نوا لین، سنگھو لین ، ریکسر لین، چاکیواڑہ، گل محمد لین، کمہار واڑہ سمیت دیگر علاقوں میںغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22گھنٹے کردیاگیا ہے۔ آگرہ تاج اوربہار کالونی سمیت دیگر علاقوں میں جہاں بجلی کے بلز بھی باقاعدگی سے بھرے جاتے ہیں ان علاقوں کو بھی ورسٹ لوڈ شیڈنگ میں ڈال دیا گیا ہے۔