• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ تنظیم نو کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےلائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دیدی ۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین اور اراکین کا انتخاب شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے ،بورڈ میں نجی شعبے کے قابل اور تجربہ کار ماہرین کو شامل کرکے اسے مؤثر اور فعال ادارہ بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے وسائل سے مویشیوں کیلئے جدید و مؤثر ویکسین کی پیداوار کا پلانٹ اسلام آباد میں قائم کر رہی ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت لائیوسٹاک کے شعبے میں اصلاحات، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیمِ نو اور منہ کھر کی بیماری کے خاتمے کے لیے اقدامات کا جائزہ اجلاس جمعہ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید