کراچی (اسد ابن حسن) چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں ججز بینچ نے 3سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ ججز,18 ایڈیشنل، اسسٹنٹ سیشن ججز اور 11 سول جج/مجسٹریٹس کے تبادلے اور تعیناتیوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔ سید ندیم حسین شاہ کو بدین، شاہد علی میمن کو ٹنڈو اللہ یار اور عبدالستار سومرو کو شہداد کوٹ کی کورٹس میں جج تعینات کیا گیا ہے۔