• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برانڈڈ کپڑے اچھی زندگی کا نام نہیں ہے، نعمان اعجاز

معروف اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ روانی سے انگریزی بولنا اور برانڈڈ کپڑے پہننا بھر پور طرزِ زندگی کا نام نہیں ہے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔


نعمان اعجاز نے اپنی اِس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے اِس بات پر یقین ہے کہ روانی سے انگریزی بولنا اور مہنگے مہنگے برانڈڈ کپڑے پہننا بھرپور طرزِ زندگی کا نام نہیں ہے ۔‘

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’اچھی زندگی کا مطلب تو وہ لاتعداد چہرے ہیں جو آپ کا نام سُنتے ہی مُسکرا دیتے ہیں۔‘

اداکار نے ٹوئٹر پر بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی اِس پوسٹ کا کیپشن لکھا۔

اداکار کے اِس ٹوئٹ پر معروف اداکار ہمایوں سعید نےجوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ’سچ ہے۔

واضح رہے کہ نعمان اعجاز پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار ہیں۔

تازہ ترین