کراچی (نیوز ڈیسک) جامعہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن کے تدریس و تعلیم کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن کے تحت، جبکہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (SHEC) کی جانب سے سرکاری جامعات میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے وسیع تر اقدام کے سلسلے میں، جے ایس ایم یو میں گوگل ورک اسپیس فار ایجوکیشن پلس کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیشن ڈائریکٹر آئی ٹی محمد اورنگزیب کی سربراہی میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے ٹیک ویلی پاکستان اور گوگل فار ایجوکیشن کے اشتراک سے منعقد کیا۔ سیشن کا مقصد ادارہ جاتی سربراہان کو گوگل ورک اسپیس فار ایجوکیشن پلس اور تعلیم کے لئے تیار کردہ اس کے مختلف ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت سے مزین ٹولز سے آگاہ کرنا تھا۔