• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈیزائنر سرفراز اکبر نے اٹلی میں پیٹرونیئس ایوارڈ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف پاکستانی ڈیزائنر اور سارتوریا دی ایمبیسیڈر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرفراز اکبر نے اٹلی کے شہر نیپلز میں منعقدہ بین الاقوامی تقریب ’’میلانو سو میسورا – ٹروفیو آربیٹر 2026‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پیٹرونیئس ایوارڈ حاصل کرلیا اور آربیٹر کے سفیر مقرر ہوگئے۔ انہیں دنیا کے 24 ممتاز بیسپوک ٹیلرز میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ سرفراز اکبر نے تقریب میں اپنی تخلیق پیش کی، جس میں روایتی ٹیلرنگ، ہاتھ سے کی جانے والی نفیس دستکاری اور اعلیٰ معیار کے ملبوسات کی تیاری کے فن کو نمایاں کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید