• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کے مسافروں کیلئے لازمی ویکسینیشن کی مدت میں 1 ماہ کی توسیع

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی ایئرپورٹ سے عمرہ و سعودیہ کے دیگر مسافروں کے لئے لازمی ویکسینیشن کی تصدیق پر عملدرآمد 20 نومبر صبع 10 بجے سے کیا جائے گا۔ مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ لازمی ویکسیشن کے لئے قبل ازیں 15 اکتوبر کی اعلان کردہ تاریخ کے تحت بغیر ویکسینیشن کارڈ سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سرکلر کے مطابق سفرسے 10 روز قبل لازمی ویکسینیشن کے تحت ائرپورٹ پر سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسینیشن جاری تھی۔ دور دراز سے آنے والے زائرین و دیگر مسافروں کو ایمرجنسی میں کراچی ائرپورٹ ڈیپارچر لاونج میں بھی یہ سہولت دستیاب تھی۔

ملک بھر سے سے مزید