کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے کی منظوری سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ار ایم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جن اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کیے گئے ہیں ان میں مسمات تسمیہ کا ایف آئی اکیڈمی سے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل کوآپریشن، غظنفر علی کا حیدرآباد زون سے اسلام آباد زون، عدنان علی اور حفیظ اللہ کا ساؤتھ زون سے کراچی زون اور غظنفر شاہد کمپوزٹ سرکل ڈیرہ غازی خان سے کمپوزٹ سرکل ملتان تبادلے شامل ہیں۔