ملتان، بہاولپور، مظفرگڑھ (اسٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ جنگ) ملتان میں یتیم لڑکے کو کار کی ٹکر سے قتل کرنے والا ملزم توقیر بہاولپور میں سی سی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا، تھانہ ڈی ایچ اے نے مقدمہ سی سی ڈی ملتان کو منتقل کر دیا تھا، ملزم توقیر کے ساتھی سی سی ڈی سے اسے ہتھکڑی سمیت چھڑاکر فرار ہو گئے تھے، ملتان پولیس نے یتیم خانے کے مالک شعیب کے خلاف تھانہ بی زیڈ میں اورایک مقدمہ ملزم توقیر کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت درج کیاہے۔