اسلام آباد(کامرس رپورٹر) ایف بی آرنے شہریوں کو ٹیکس سال 2026کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30ستمبر تک لازمی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ایف بی آر کے مطابق شہری ٹیکس سال 2026کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ایف بی آر کے مطابق فائلر بننے سے کئی فوائد سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔