• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہروں پر حوثیوں کے حملوں میں 13 شہری زخمی

سعودیہ عرب کے کئی شہروں پر حوثیوں کی جانب سے حملوں کے باعث متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ پیر کے روز سعودی شہروں خمیس، مشیط، ابہا اور طائف پر یمنی حوثیوں کے حملوں میں 13 شہری زخمی ہوئے۔

ادھر سعودی ولی عہد کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے جدہ میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید