• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: 70کلوگرام مضر صحت دودھ ضا ئع ، 30ہزار جر مانہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع انتظامیہ کی جانب سے بہاولپور ضلع میں دودھ میں ملاوٹ کر نے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ (ہیڈ کواٹر) و فوکل پرسن اینٹی فوڈ ایڈ لٹریشن ڈاکٹر ذیشان رؤف اور انکی ٹیم ممبران نے ڈی سی او ڈاکٹر احتشام اانور مہار کی ہدایت پر شہر میں دودھ فروخت کر نے والی دوکانوں پر اچانک چھاپہ مارا اور موقع پر ہی دودھ کو سائنسی آلات کی مدد سے چیک کیا گیا۔ دودھ کے نمونہ جات کے نتائج درست نہ آنے پر ڈی او ہیلتھ نے 70کلوگرام مضر صحت دودھ کو اپنے سا منے ضا ئع کر ا یا ، ایک دکان کو سر بمہر کیا اور دودھ میں ملاوٹ کر نے والوں کو موقع پر مجموعی طور پر 30ہزار روپے جر مانہ عائد کیا۔
تازہ ترین