بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور میں ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ میں کرپشن کی شکایات، ڈائریکٹرجنرل لوکل گورنمنٹ کی سربراہی میں انکوائری ٹیم قائم، ایک ہفتے کے اندررپورٹ بھجوانے کی ہدایت کر دی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ آرڈرز کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بہاولپورمیں ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کی مد میں بڑےپیمانے پرکرپشن کے معاملے کی انکوائری کیلئے فوری طورپر ڈائریکٹر جنرل (آئی اینڈ ایم) کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ٹیم کے دوسرے ممبر ڈائریکٹر(آئی اینڈ ایس) لوکل گورنمنٹ پنجاب کومقرر کیاگیاہے اورکمیٹی کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندرانکوائری رپورٹ پیش کریں۔