ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ) پٹرولنگ پولیس کے ریجنل انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ایس آئی محمود الحسن گجر نے اپنی موبائل ٹیم کے ہمراہ ضلع لیہ میں کمرشل مارکیٹ اور یونین کونسل لدھانا روڈ پر طلباء و طالبات ، تاجروں و دکانداروں ، سیکرٹری یونین کونسل ، ڈرائیوروں و مسافروں اور عوام الناس کو ون ویلنگ کے نقصانات ، سیکورٹی ، ٹریفک قوانین ، ڈینگی بخار ، حادثات کی روک تھام اور پی ایچ پی ہیلپ لائن 1124سے آگاہی بارے تفصیلی لیکچررز دئیے اور لوگوں میں معلوماتی مواد تقسیم کیا ،بعد ازاں موبائل ایجوکیشن یونٹ چوک اعظم روڈ ضلع لیہ پر روڈ سیفٹی کیمپ کا انعقاد کیا