• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈیرہ غازیخان(پ ر )کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژ ن محمد یثرب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ۔ انہوں نے یہ بات کمشنر آفس کے لان میں" گولڈ مور "کا پودا لگا کر موسم برسات کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق مناسب وقت کے بعد پودوں کی نگہداشت چیک کی جائے گی۔ اس موقع پر کنزرویٹر فاریسٹ گل نور خان نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کیلئے دس لاکھ 60ہزار پودے لگانے کا ہدف دیاگیاہے۔
تازہ ترین