سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کی سیالکوٹ آمد کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کل 22 اگست کو سیالکوٹ آمد کے موقع پرکئے جانے والے انتظامات کے لئے63لاکھ روپے پارٹی فنڈ جمع کرلئے گئے ہیں۔ یہ بات رکن صوبائی سمبلی چوہدری محمد اکرام اپنے دفتر میں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا نے اس حوالے سے جنگ کو بتایا کہ اخراجات کا تخمینہ ایک کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ دریں اثنا سیالکوٹ چیمبر، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، سیالکوٹ سرجیکل ایسو سی ایشن، سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سمیت دیگر ایسو سی ایشن کے ممبران نے لاکھوں روپے تشہیر کے نام پرفنڈز اکٹھے کئے ہیں۔ ذرائع کیمطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس ضمن میں ہونے والی میٹنگزمیں ملک اشرف کو انتظامی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا ہے اورتشہیر ی مہم کے لئے متوقع ا میدوار میئرسمیت3رکنی کمیٹی کام کررہی ہے۔ جبکہ جلسہ کا انتظام سمبڑیال نہر کے کنارے پر مقامی ایم پی اے کی ہاوسسنگ سوسائٹی میں کیا گیا ہے جس کے لئے حکومتی مشینری پوری طرح متحرک ہے۔