سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) صدر سیالکوٹ کے علاقہ اکبر آباد میں انسپکٹر ماحولیات کی رپورٹ پر ڈینگی مچھر کی افزائش میں معان ثابت ہونے والے کباڑخانوں کے مالکان ظہیر خان اور اشفاق، تھانہ سٹی پسرو ر کے علاقہ ڈسکہ موڑ سے ارشاد اور چونڈہ پھاٹک سے نرسری میں ڈینگی کے لئے ساز ماحول پیدا کرنے والے وارث اور شیل پمپ اور ڈسکہ موڑ پر پرانے ٹائر رکھ کر ڈینگی مچھر کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے والے علی صفدر، ناصر اور صدیق اور سٹی ڈسکہ کے علاقہ سے کاشف کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔