• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈلائن میں توسیع کا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈلائن میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

سینئر نائب صدر ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان ثاقب فیاض مگوں کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئرس کی سست روی، تکنیکی خرابیوں سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیکس دہندگان کو ویلتھ ریکنسیلی ایشن مکمل کرنے کےلیے اضافی وقت درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن میں توسیع سے ایکٹو ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر زمینی حقائق کا فوری نوٹس لیں۔ جلد بازی کی بجائے اضافی وقت دینے سے بہتر ٹیکس کمپلائنس ممکن ہے۔

قومی خبریں سے مزید