سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں اتوارکے دن بھی دھوپ کی وجہ سے سارادن گرمی کی شدت اور حبس میں اضافہ رہا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد جبکہ13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 16 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج سوموار بھی موسم کے گرم ا ور خثک رہنے کا امکان ہے۔چھٹی اور گرمی کے باعث لوگوں نے دریا کے کنارے کا رخ کیا اور دوپہر کا کھانا جاتی ہوئی بہار کے آموں کے ساتھ نوش کیا۔