اسلام آباد ، ٹانک (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار ) ٹانک میں مسلح ملزمان کی ٹریفک پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید،ڈرأئیور فیاض ، کانسٹیبل گل امین اور سلیم شاہ موقع پرجام شہادت نوش کیا ،حملہ آور پولیس کا اسلحہ اور گاڑی بھی لے گئے ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں خوارجیوں کی جانب سے ٹریفک پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے بزدلانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔