سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ میں انسپکٹر ٹریفک غلام عباس نے تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز میں موٹر سائیکل چلانے پر روکا تو اس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے کے علاوہ آفیسر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔