ریو ڈی جنیرو ( جنگ نیوز) اولمپکس میں مردوں کے فٹ بال کے فائنل میں برازیل نے جرمنی کو ہرا دیا۔ کئی بار عالمی چیمپئن بننے والے برازیل کا یہ پہلا اولمپکس گولڈ میڈل ہے۔ فائنل میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا تھا۔ اس میچ کا فیصلہ پنلٹی شُوٹ آؤٹ کی بنیاد پر ہوا، جس میں برازیل نے موجودہ عالمی چیمپئن جرمنی کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا۔ پنلٹی شُوٹ آؤٹ میں میچ کا فیصلہ کن گول برازیلین ٹیم کے کپتان اور اسٹار کھلاڑی نیمار نے کیا ۔ قبل ازیں اس میچ میں پہلا گول بھی برازیل کی طرف سے نیمار ہی نے اس وقت کیا تھا۔ برازیل کی ٹیم نے اپنی اس شرمناک شکست کا بدلہ بھی لے لیا ہے، جو اسے 2014ء کے فٹ بال کے ورلڈ کپ مقابلوں کے ایک سیمی فائنل میں جرمن ٹیم ہی کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں سات گول کے فرق سے برداشت کرنا پڑی تھی۔ البتہ عالمی چیمپئن جرمنی کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم نے جمعہ کی رات ریو میں ہونے والے فائنل میچ میں سوئیڈن کو ہرا کر پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا تھا۔